• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’گرفتاری کے بعد آغا سراج استعفیٰ دے دیں‘‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب کے ہاتھوں گرفتاری ہونے کے بعد آغا سراج دارانی استعفیٰ دے دیں۔

واضح رہے کہ نیب کراچی نے نیب راولپنڈی کی مدد سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

نیب نے انہیںآمدن سے زائد اثاثے بنانے سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے کیسز میں گرفتار کیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ہے اور انہیں 3دن میں کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

احتساب عدالت نے نیب کو آغا سراج درانی کا آج ہی طبی معائنہ بھی کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

نیب کے مطابق مجاز اتھارٹی نے سراج درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، نیب کا کہنا ہے کہ ملزم سراج درانی کے خلاف کراچی میں اثاثہ جات ریفرنس زیر سماعت ہے۔

احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ سات دن کا وقت نہیں دے رہے جس کے بعد آغا سراج درانی کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

تازہ ترین