• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج درانی کا تین روزہ ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 3دن میں کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، انپر سرکاری فنڈز میں خردبرد اورآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

نیب ٹیم نے گرفتاری کے کچھ ہی دیر بعد سراج درانی کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا اور راہداری ریمانڈ کی درخواست کی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آغا سراج درانی کا تین دن کا راہداری ریمانڈ منظور  کر لیا۔

نیب کافی عرصے سے آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کررہا ہے اور اس میں اب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کی بنیاد پر نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہگرفتاری کےبارے میں نہ ہی پہلے اطلاع نہیں دی گئی نہ ہی نیب دفتربلایاگیا،اسلام آباد میں ایک دعوت پرآیا تھا،مجھے گرفتارکرلیا گیا۔

تازہ ترین