• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بےنامی وزیراعظم کو آمریت قائم نہیں کرنے دینگے‘

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی شدید مذمّت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم بےنامی وزیراعظم کو بےوردی آمریت قائم نہیں کرنے دیں گے۔‘

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس معاملے پر ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسپیکر پر یہ ’حملہ‘ ناقابلِ قبول ہے اور ’سندھ حکومت کو گرانے کی غیرجمہوری کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور اب بھی ہو گی۔‘

بلاول کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیرجانبدار اداروں کو سیاسی انجینئرنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔


پیپلز پارٹی کے شریک  چیئرمین آصف زرداری نے بھی اسپیکر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ نیب کا سامنا کرینگے، بہت ہوگیا، تحریک انصاف کی حکومت کو آٹھ نو مہینے دے دیے، اب مزید وقت نہیں دے سکتے ۔

ان کا کہنا تھا کہآغا سراج کو  اسلام آباد سے گرفتار کرنے کی کیا ضرورت تھی؟اسپیکر کو گرفتار کرکے جمہوریت کو چینلج کیا گیا،آغا سراج درانی کو گرفتار کرنا ہی تھا تو کراچی سے گرفتار کرلیتے۔


تازہ ترین