• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبوبہ مفتی نے بھی عمران خان کی حمایت کردی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی وزیراعظم عمران خان کی پیشکش کی حمایت کردی۔

بھارتی چینل سے گفتگو میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں وہ کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں،ان کی بات سننی چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ جدید دنیا میں جنگ کی بات صرف جاہل اور گنوار ہی کرسکتے ہیں،جموں و کشمیر کو بچانا ہے تو بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بی جے پی سے اتحاد پاکستان سے مذاکرات کیلئے ہی کیا تھا، کشمیری قیادت کی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ بچگانہ ہے۔

محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی آئین سے چھیڑ چھاڑ کی تو بھارت کا جھنڈا اٹھانے والا کوئی نہ ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پلواما حملے کے بعد بھارتی الزامات کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان کے جامع بیان کی حمایت کی تھی۔

عمران خان کی تقریر پر بھارتی وزارت خارجہ نے ہٹ دھرمی جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سےحملے کو دہشت گردانہ حملہ نہ ماننے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔

تازہ ترین