• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارتی جیل میں 18 برس سے قید پاکستانی شہری قتل

بھارت میں انتہا پسندی اور پاکستان دشمنی عروج پر پہنچ گئی، جے پور کی جیل میں 18 برس سے قید پاکستانی شہری کو پتھر مار مار کر قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جے پور جیل میں قید پاکستانی شہری شاکر اللہ کو آج صبح اس کی بیرک میں موجود دیگر قیدیوں نے پتھروں کے وار کرکے مار دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جاں بحق پاکستانی قیدی کو 2001ء میں بھارتی گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی ہوٹلوں کے بعد بھارتی جیلوں میں بھی پاکستانی محفوظ نہیں رہے،پاکستانی قیدی کے جیل میں مارے جانے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق قیدی شاکر اللہ کو قتل کئے جانے کے وقت جیل حکام کہاں تھے؟ قیدیوں کے پاس پتھر کہاں سے آئے؟

ذرائع کے مطابق پاکستانی قیدی کا جیل میں قتل بظاہر حکام اور انتہا پسند قیدیوں کی ملی بھگت لگتا ہے،تاہم پاکستانی ہائی کمیشن کو بھارتی حکام کی جانب سے اس معاملے میں اب تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین