• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

فواد خان کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار، مقدمہ درج

مشہور اداکار اور گلوکار فواد خان نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا،جس کے بعد ان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فور کا ٹائٹل سانگ گانے والے فواد خان بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر مشکل میں پھنس گئے۔

لاہور میں پولیو ورکر کی ٹیم فواد خان کے گھر پہنچی تو ان کی اہلیہ نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فواد خان کی اہلیہ نےبیٹی کو پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیے۔

ڈپٹی کمشنرلاہورصالحہ سعید نے کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر گھرکےسربراہ فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

صالحہ سعید کا کہنا تھاکہ اداکارفوادخان کےگھرسارادن پولیو ویکسین پلانےوالی ٹیم موجود رہی۔

 بچوں کوپولیوکےقطرےنہ پلانے پراداکار فواد خان کے علاوہ مزید 6 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کی پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون نہ کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 4مقدمات تھانہ فیصل ٹاؤن اور2مقدمات تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کرائےگئے۔

ایف آئی آر من گھڑت ہے، قریبی ذرائع فواد

دوسری طرف فواد خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب پولیو ٹیم قطرے پلانے آئی تو فواد خان اور ان کی اہلیہ دونوں گھر پر موجود نہیں تھے۔

فواد خان تیرہ فروری سے ملک سے باہر ہیں جب انہوں نے پی ایس ایل کی اوپننگ میں پرفارم کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد خان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر من گھڑت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فواد خان پولیو مہم کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، ان کی بیٹی کی پولیو ویکسی نیشن ہو چکی ہے اور اس کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اگر ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو فواد خان قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین