• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو زی لینڈ: کارڈ بورڈ سے بنی کشتیوں کی دلچسپ ریس


نیوزی لینڈ کے گولڈن بے میں امدادی مقاصد کے لئے گتے سے بنی کشتیوں کی انوکھی ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر عمرکے افراد نے زوروشور سے حصہ لیا اور جیتنے کی دھن میں ایک دوسرے سے آگے بڑھتے ہوئے دکھائی دئیے۔

ہرسال منعقد کی جانے والی اس دلچسپ ریس میں جہاں شرکا نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے گھر میں کارڈ بو رڈ سے کشتیاں تیار کیں وہیں خود بھی دلچسپ و عجیب کاسٹیوم زیب تن کئے مقابلے میں شرکت کے لئے پہنچے۔

جھیل کے پانی میں موٹر اور مشین کے استعمال کے بغیر چپو چلا کر چلائی جانے والی کارڈبورڈ کشتیاں بمشکل ہی تھوڑا سا فاصلہ طے کر پائیں لیکن جو کشتی پانی میں بغیر ڈوبے مقررہ فاصلہ طے کرنے میں کامیاب رہی اسے فاتح قرار دیا گیا۔

تازہ ترین