• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگری ڈاگ شو میں مختلف نسلوں کے کتوں کی شرکت


دنیا بھر میں منفرد شوز کا انعقاد توکیا جا تا ہی ہے لیکن حال ہی میں ہنگری کے دار الحکومت بداپسٹ میں سالانہ انٹرنیشنل ڈاگ شوکا اہتما م کیا گیا۔

 Fehova Winter Dog Showنامی اس ایونٹ میں مختلف سائز اور نسلوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کتوں نے اپنے مالکان کے ہمراہ شرکت کی۔

اس شو میں ہنگری سمیت مختلف ممالک سے آئے صحت مند اور تواناکتوں نے ما ڈلز کی طرح سب کے سامنے واک کرکے اپنے حسن کے جلوے بھی دکھائے۔

ایونٹ میں مختلف صلاحیتوں کے حامل کتوں کے درمیان مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

مقامی ایکسپو سینٹرمیں منعقد کیاگیا یہ4روزہ ڈاگ شو ایک میلے کا سامنظر پیش کر رہا تھا جہاں ان کتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے شائقین کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

تازہ ترین