• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو برسوں میں بھارت میں سوارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے، شہزادہ محمد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہےآئندہ دو برسوں میں انکا ملک بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرئیگا۔

دلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہمیں آئندہ دو برسوں کے دوران بھارت کے اندر 100 ارب سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے مواقع نظر آرہے ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ اس سرمایہ کاری سے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہونگے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ بھارت کے دوران سعودی عرب نے بھارت کے ساتھ متعدد اقتصادی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدے سیاحت، ہاؤسنگ اور تجارت کے شعبے سے متعلق ہیں۔

تازہ ترین