• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کیس، پاکستان آج جواب الجواب دیگا

داہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کی سماعت کا آج چوتھا دن ہے، بھارت کی جانب سے کل جوابی دلائل دیے گئے اور آج پاکستان جواب الجواب دے گا۔

پاکستانی وکیل خاور قریشی نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ بھارت اور کلبھوشن کا اس سماعت سے کوئی تعلق نہ ہونے کا بھارتی مؤقف مضحکہ خیز ہے، ایک طرف بھارت نے عالمی عدالت سے رجوع کیا اور دوسری طرف پاکستان کے سوال کا جواب دینے سے بھارت تحریری انکار کر چکا ہے۔

دوسری طرف عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے ایڈہاک جج تصدق جیلانی گزشتہ روز بھی بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکے تھے جس کے بعد عدالت نے کہا کہ اگر جسٹس تصدق نہ آسکے تو بھی وہ ججز کی میٹنگ میں شریک ہوسکتے ہیں جہاں انہیں کارروائی سے متعلق بریف کردیا جائے گا، عدالت چاہتی ہے کہ فیصلے میں ان کے بھی نوٹس شامل ہوں۔

تازہ ترین