• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈاپ سے کالعدم تنظیم کے 2کارندے گرفتار،اسلحہ اور گرنیڈ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ملیر سٹی پولیس اورحساس اداے نے خفیہ اطلاع پرگڈاپ کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور دو گرنیڈ برآمد کرلیے ،گرفتار ہونے والا ایک دہشت گرد سہون شریف مزار اور کوئٹہ بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے  ، ملزمان نےاپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 6 پولیس اہلکاروں سمیت 18سے زائد افراد کو قتل جبکہ دوسرے دہشت گرد نے ایک شہری کو اغوا کے بعد تاوان کی ادائیگی نہ ہونے پر قتل کرکے لاش دفنانے کا اعتراف کیا ہے۔
تازہ ترین