• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں کتابی طرز کے ڈرائیونگ لائسنس کو کمپیوٹرائز کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ 90دن کے اندر شہری اپنے بک والے ڈرائیونگ لائسنسز کو کمپیوٹرائز کروا سکیں گے۔ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کی انچارج ڈی ایس پی ذکیہ ملک نے "جنگ" کو بتایا کہ گزشتہ برس کتابی شکل کے ڈرائیونگ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ میں بدلنے کیلئے 31 دسمبر تک کی تاریخ دی گئی تھی جس کے بعد یہ سلسلہ بند کردیا گیا تھا۔ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں ایک مخصوص کائونٹر بنایا گیا ہے ۔
تازہ ترین