• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم شہزاد نے کے سی سی آئی کے قائم مقام صدرکے فرائض سنبھال لئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدرجنید اسماعیل ماکڈا بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں ،ان کی غیرموجودگی میں سینئر نائب صدرخرم شہزاد نے کے سی سی آئی کے قائم مقام صدر کے فرائض سنبھال لیے ہیں ۔خرم شہزادکے سی سی آئی سے پچھلے کئی سالوں سے منسلک رہے ہیں اور اس عرصے کر دوران انھوں نے مختلف سب کمیٹیوں کے ذریعے تاجر و صنعتکار برادری کو اپنی خدمات پیش کیں۔ قائم مقام صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہوئے خرم شہزادنے کہا کہ وہ تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کرینگے۔

تازہ ترین