• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ فائنل:ٹکٹس کی آن لائن فروخت بدھ شروع

شارجہ (نمائندہ خصوصی) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ فائنل کے ٹکٹ کی آن لائن فروخت بدھ شروع ہوئی اور منٹوں میں500 اور ڈھائی ہزار روپے مالیت کے ٹکٹس فروخت ہو گئے۔ فائنل کے صرف 20 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔ باقی 80 فیصد ٹکٹ 25 فروری سے نجی کوریئر کمپنی کی مقرر کردہ آؤٹ لیٹ پر دستیاب ہوں گی۔ فائنل کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ہونے والے کوالیفائر اور ایلیمنیٹر میچوں کے ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔ پی ایس ایل فائنل کے جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژر کے تمام آن لائن ٹکٹ 10 سے 15 منٹ میں فروخت ہوگئے۔ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 500 جبکہ فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب تھے۔ فائنل کے لیے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 8000 تک مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین