• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجرڈ سنیل نارائن کی سپر لیگ میں مزید شرکت مشکوک

شارجہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کی شرکت بھی مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنیل کی اسکین رپورٹ کا انتظار ہے۔سنیل کی وہ انگلی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران زخمی ہوئی تھی۔ کوئٹہ کے مالک ندیم عمر کے مطابق سنیل نے انجکشن لگوایا ہے، تکلیف دیکھ کر ٹورنامنٹ میں شرکت کا فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب کیرون پولارڈ اور آندرے رسل کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہیں ویسٹ انڈین ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے،وہ جلد پی ایس ایل چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ دریں اثناء لاہور قلندرز کے آل راونڈر ڈیوڈ وائزے دبئی پہنچ گئے ہیں جبکہ کورے اینڈرسن نے ابھی تک لاہور کو جوائن نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین