• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارشی کہنے کی اب پروا نہیں کرتا،امام الحق

شارجہ (نمائندہ خصوصی) ٹیسٹ اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ میں نے میڈیا پر جنوبی افریقا میں جس طرح کا ردعمل دیا تھا اس پر مجھے معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ چیف سلیکٹر کا رشتے دار اور سفارشی کہے جانے پر پہلےغصہ آتا تھا۔ اب میں ان باتوں کی پرواہ نہیں کرتا۔جنوبی افریقا میں سنچری بناکر ناقدین کا چپ رہنے کا اشارہ کرنے پر مجھے کسی سے معذرت کرنے کی ضرورت نہیں ہے نہ افسوس ہے۔ ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرناچاہتا ہوں۔ کھیل میں ناکامیاں بھی آتی ہوں کامیابی بھی ملتی ہیں مجھے تنقید کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
تازہ ترین