• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا صدیق اکبرؓ کے کارنامے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، قاری محمد شفیع نقشبندی

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ) معروف عالم دین مولانا قاری محمد شفیع نقشبندی بانی جامع مسجد محمدیہ نے کہا کہ ملت اسلامیہ آج جس دور ابتلا سے گزر رہی ہے اس سے نجات حاصل کرنے کی ایک ہی صورت ہوسکتی ہے کہ ہم مکمل طور پر اسلامی سانچے میں ڈھل جائیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ نسل نو کو اسلامی تعلیمات کے ہر پہلو سے آگاہ کیا جائے تاکہ ہمارے نوجوانوں کو غوروفکر کا بھرپور موقع مل سکے۔ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے، انداز حکمرانی کے کتنے فلسفے تخلیق ہوچکے ہیں، انسانی تہذیبوں نے بلندیوں کو چھوا لیکن آج بھی سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے کارنامے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں وہ جامعہ مسجد محمدیہ لپیج سٹریٹ بریڈفورڈ تین میں خلیفہ اوّل سیدنا حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس جو 23 فروری ہفتہ دن ایک بجے شروع ہو رہی ہے کے حوالے سے اظہار خیال کررہےتھے، انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو صحابہ کرام کی تعلیمات سے آگاہ کریں، کانفرنس میں برطانیہ بھر سے جیّد علمائے کرام اور مقامی کمیونٹی کی بھی کثیر تعداد شریک ہو گی۔
تازہ ترین