• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ فورڈ میں حق چار یار کانفرنس کی تیاریاں جاری

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ )سنی جمعیت عوام برطانیہ کے زیر اہتمام بریڈفورڈ کی سرزمین پر اٹھارویں حق چار یار کانفرنس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، چوبیس فروری دن ایک بجے فاطمیہ کالج بریڈفورڈ میں ہونے والی کانفرنس جو عالمی مناظر اسلام و حجۃ السلام پیر سید عرفان شاہ مشہدی موسوی کی زیر صدارت منعقد ہو گی جس میں دنیا بھر کے جیّد مذہبی اسکالرز جن میں جگر گوشہ حجۃ الاسلام صاحبزادہ اذکی جلال الدین مشہدی صاحبزادہ پیر سید احسن شاہ شرافت نوشاہی، مفکر اسلام علامہ قمر الزماں اعظمی ،ناروے سے پیر سید نعمت علی شاہ بخاری کے علاوہ معروف قراء اور نعت خوان حضرات کے علاوہ دنیا بھر سے بھی کثیر تعداد میں فرزندان اسلام شریک ہوں گے۔ پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی نے اٹلی کے دورے سے واپسی پر جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام صحابہ کرام کی زندگیاں ہمارے لیے منبع حیات اور روشنی کا مینار ہیں جو زندگی کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کئے ہوئے ہیں، حق چار یار کانفرنسوں کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم خلفائے راشدین کی مثالی اور روشن زندگیوں کو اپنی نوجوان نسل تک پہنچائیں تاکہ وہ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے کردار کو مشعل راہ بنا کر اسلام کے حقیقی سفیر کے طور پر اپنے آپ کو پیش کر سکیں ۔
تازہ ترین