وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کونسلر عمران حمید نے کہا کہ انہوں نے پلوامہ واقعہ پر بھارت کی دہشت گردی پر دو ٹوک جواب دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں بھارت کے حکمران اوروہاں کا الیکٹرانک میڈیا کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو نظر انداز کرکے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں یہ سب کچھ بھار تی فوج اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے حکم پرہو رہا ہے انہوں نے کہا کشمیر پر اقوا م متحدہ کی ثالثی کی ضرورت نہیں بلکہ ایک روڈ میپ کی ضرور ت ہے اس کے اندر رہتے ہوئےبھارت اقوام متحدہ کی قراردادیں مد نظر رکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کرے بصورت دیگر اقوام متحدہ کشمیرکی سابقہ پوزیشن بحال کرنے کا اعلان کرے ، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ عمران حمید ملک نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ او آئی سی کے ذریعے مطالبہ کیا جائے کہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونےتک بھا رت کو آئل کی سپلائی بند کی جائے۔ بھارت کے ِخلاف سیاسی و سفار تی پابندیاں عائد کی جائیں ۔