• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفی چوہدری محمد الٰہی کو کوٹلی میں سپرد خاک کردیا گیا

لوٹن (نمائندہ جنگ)اولکر کوٹلی کی ممتازنزرگ مذہبی شخصیت صوفی چوہدری محمد الہٰی جن کا لوٹن میں انتقال ہوگیا تھا،کو آبائی علاقے اولکر کوٹلی میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ قبل ازیں لوٹن میں نماز جنازہ پیر کو بعد از نماز مغرب مرکزی جامع مسجد لوٹن میں صدر سنی کونسل اورخطیب اوّل لوٹن سنٹرل ماسک حافظ اعجاز احمد کی امامت میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں سابق کمشنر چوہدری عبدالقیوم ، اولکر کمیونٹی کے رہنما چوہدری لال، چوہدری خادم اولکر ، چوہدری شاہپال اور چوہدری محمد ذوالفقار سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔ بعد ازاں جامع مسجد لوٹن میں فیملی کے ساتھ تعزیتی نشست رکھی گئی، اس موقع پر لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی کے افراد نے تعزیت کی۔حاجی چوہدری ظفر صابر، حاجی چوہدری منیر خان ، چوہدری آصف افسر ، سراج مطلوب تعزیت کرنے والوں میں شامل تھے جب کہ مرحوم کے بھتیجے لالہ چوہدری محمد رفیق کی رہائش گاہ پر تعزیتی نشست میں لارڈ قربان حسین، چوہدری سید محمد اولکر ، محبوب خان، چوہدری محمد الیاس اولکر، چوہدری محمد اکرم اولکر ، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، جنید تاج ، انصر محمود ، چوہدری پرویز ، چوہدری فیاض ، چوہدری اورنگ زیب ، چوہدری امجد سمیت متدد عمائدین نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر حال ہی میں رحلت پا جانے والے چوہدری لال اولکر کی وفات پر ان کے بھائی چوہدری پرویز سے احباب نے تعزیت کی اور مختصر عرصہ میں اولکر کمیونٹی کی پہ در پہ اموات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔ خیال رہے کہ چوہدری لال کافی عرصہ لوٹن میں بھی مقیم رہے ان کا انتقال اولکر سرہوٹہ میں ہوا تھا جبکہ مرحوم کی تعزیت کے لیے لوٹن کے علاوہ شفیلڈ میں بھی ان کے عزیز واقارب کے ساتھ فاتحہ خوانی کی گئی جس میں لوٹن سے محمد ضیاء جے پی ،ذوہیب ضیا، چوہدری امتیاز حسین ، شاہد زمان تعزیت کرنے والوں میں شامل تھے ۔
تازہ ترین