• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکاہیہ مضمون نگار ڈاکٹر فاخرہ نورین کے ساتھ تقریب کا انعقاد

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)مانچسٹر یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پاکستان کی ممتاز فکا ہیہ مضمون نگار اور شاعرہ ڈاکٹر فاخر ہ نورین کے ساتھ ’’میٹ دی رائٹر‘‘ کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کا اہتمام مانچسٹر یونیورسٹی کے استاد شیراز علی نے کیا تھا۔تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر فاخر ہ نورین نے اپنی نئی کتاب’’خندہ ہائے زن‘‘کے اقتباسات پڑھ کر سنائے جنہیں حاضرین نے بیحد پسند کیا بعد میں مصنفہ نے حاضرین کے سوالوں کے جواب بھی دیئے، تقریب میں دیگر شرکاء کے علاوہ مصنفہ کے خاوند محمد زبیر ،ڈاکٹر مسعود ہاشمی، لیاقت علی عہداور اردو کلاس کے طلباء نے بھی شرکت کی آخر میں مصنفہ نے شیخ اعجاز افضل، محمود اصغر چوہدری اور شیراز علی کو اپنی کتابیں پیش کیں۔
تازہ ترین