• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاٹری ٹکٹ ہولڈر نے آئرش تاریخ کا سب سے بڑا یوروملینز انعام جیت لیا

لندن ( نیوز ڈیسک ) آئرلینڈ میں ایک لاٹری ٹکٹ ہولڈر نے منگل کے روز 175ملین یورو (152ملین ڈالر) سے زائد کا یوروملینز جیک پاٹ جیت لیا۔ یہ یوروملینز کے کسی آئرش ٹکٹ ہولڈر کو ملنے والی اس کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے۔ اس امر کا علم نہیں ہو سکا کہ انعامی ٹکٹ کہاں سے خریدا گیا تھا۔ نیشنل لاٹری کی خاتون ترجمان مریم ڈانوہوئے نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فرم آئندہ چند روز سے قبل یہ بتانے سے قاصر ہے کہ انعامی ٹکٹ کس شاپ سے خریدا گیا انہوں نے کہا کہ یہ اتنا بڑا انعام ہے کہ خود ٹکٹ ہولڈر کو بھی انعامی رقم کا علم ہونے پر جھٹکا لگے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئرلینڈ میں جیتا گیا یہ 14واں یورو ملینزانعام ہے۔ قبل ازیں آئرش تاریخ کا سب سے بڑا انعام 2005میں لائم رک کے رہائشی ڈولورس میکنمارا کو ملا جس کی مالیت 115ملین یورو تھی۔ جنوری میں شمالی آئرلینڈ کے ایک جوڑے نے بھی 115 ملین یورو کا یورو ملینز انعام جیتا۔ موئرہ ، کائونٹی ڈائون کے رہائشی فرانسز اور پیٹرک کونولی کو یہ انعام نئے سال کے موقع پر ہونے والی قرعہ اندازی میں ملا۔
تازہ ترین