• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے تجارتی بائیکاٹ کی تجویز پر عمل درآمد ہونا چاہئے، فہیم کیانی

برسلز(پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ،تحریک کشمیر یورپ کے سنئیر نائب صدر محمود شریف نے کہا کی یورپین پارلیمنٹ کے ارکان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو جس طرح بے نقاب اور بھارت کے مظالم کو اجاگر کیا اس سے بھارت کو دنیا میں ذلیل و خوار کرنے میں مدد ملی ہے، بھارتی حکمرانوں کے اندر رتی برابر بھی شرم اور حیا ہو تو ایک دن بھی مزید اپنی فوج کو کشمیر میں نہ رکھیں، دنیا کے کونے کونے سے بھارت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے، نریندر مودی خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ ہے اور یورپین ممبران پارلیمنٹ کے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارت کے ساتھ تجارتی بائیکاٹ کرنے کی تجویز پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر منعقدہ کانفرنس میں بحث کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں حملہ کےبعد بھارت جس طرح چیخ و پکاراور دنیا کو گمراہ اور دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا تھا اس کا دنیا نے کوئی نوٹس نہیں لیا، یورپین ممبران پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی ساری صورت حال کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے رہنمائوں نے کہا کہ بھات کا من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈہ بے نقاب ہو چکا، بھارت دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی بھارت نے اگر حالات سے سبق حاصل نہ کیا اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل اور ثالثی کو قبول نہ کیا تو نتائج کاذمہ دار بھارت ہوگا۔ اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد لقمان، تحریک کشمیر اٹلی کے سنیئر رہنما محمد خلیل بٹ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین