• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول برآمد، سیکڑوں مسافر اتار لئے گئے

برلن(اے پی پی)جرمن شہر فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے کے زیر زمین ریلوے سٹیشن پر ایک تیز رفتار ریل گاڑی کے ٹائلٹ سے ملنے والے پستول کے سبب پولیس نے ٹرین میں سوار مسافروں کو فوری طور پر اتار لیا۔ جرمنی کی سب سے بڑی ریل کمپنی کی انٹرسٹی ایکسپریس کہلانے والی انتہائی تیز رفتار ریل گاڑیوں میں سے ایک ٹرین کے ایک بیت الخلاءمیں ایک لاوارث پستول کی موجودگی کا پتہ فرینکفرٹ ایئر پورٹ کے انڈر گرؤنڈ ریلوے اسٹیشن پر چلا۔اس پر پولیس نے فوراً ہی یہ پوری ریل گاڑی خالی کرا لی جس میں اس وقت تقریباً 700 مسافر سوار تھے۔ اس صورت حال کے باعث ریلوے اسٹیشن پر ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی تھی، اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی نفری نے موقع پر پہنچ کر اس ریل گاڑی کی تلاشی لینا شروع کر دی۔فرینکفرٹ میں وفاقی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ ریل گاڑی ڈورٹمنڈ شہر سے جنوبی شہر میونخ کی طرف سفر پر تھی، جہاں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں دنیا بھر سے سیکڑوں کی تعداد میں انتہائی اہم شخصیات موجود ہیں۔
تازہ ترین