کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت دیگر شہروں کو گیس، بجلی اورپانی دینے سے کاروباری لحاظ سے پاکستان ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں شمار ہوجائے گا۔مشترکہ مفادات کونسل میں گیس کے مسئلے پر بات کریں گے، وفاق سندھ کو اس کے آئینی حق کے مطابق گیس فراہم کرے اور سندھ اپنے آئینی حق کے لیے لڑتا رہے گا۔ سندھ میں بیرونی سرمایہ کاری میں اولین ترجیح ہے، سندھ کومعاشی مرکز بنانے کے لیے کامیابی حاصل کریں گے، کراچی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، بیرونی سرمایہ کار و ں کیلئے رجسٹریشن کا عمل آسان بنا رہے ہیں، سندھ نے کاروبار آسان بنانے کیلئے بہت سے اقدامات کیےہیں اب پاکستان کو بھی کاروبار آسان بنانے کا ہدف پورا کرنا ہوگا۔