کراچی (نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے اپنے اتحادی یورپی ممالک میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کوئی جوہری میزائل نصب کیے تو ان یورپی ممالک کے علاوہ خود امریکا بھی جواباً روسی میزائلوں کے نشانے پر ہو گا۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کسی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا اور اسی لیے اپنے جوہری میزائلوں کی نئے سرے سے تنصیب میں بھی پہل نہیں کرے گا۔روسی دارالحکومت ماسکو سے نیوز ایجنسی رائٹر ز کی رپورٹس کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بات آج ملکی پارلیمان سے اپنے سالانہ خطاب میں کہی۔