• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار پاکستان کیخلاف سعودی حمایت حاصل کرنے میں ناکام، بغیر ثبوت الزام نہیں لگاسکتے، سعودی وزیرخارجہ

نئی دہلی(ایجنسیاں‘جنگ نیوز)بھارت کی مودی سرکار پاکستان کے خلاف سعودی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ‘سعودی عرب کی جانب سے پلوامہ حملے میں پاکستان کانام نہ لینے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا ‘ سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ امورعادل الجبیر نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہاہے کہ ابھی تک پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ہمارے پاس نہیں ہےتو پھر کیسے پاکستان پر الزام لگائیں ‘بھارت نے بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزام عائد کیا‘سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے بعد جاری ہونےو الا پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ مولانا مسعود اظہر کو بلیک لسٹ قراردلانے کی بھارتی کوششوں کے خلاف نہیں‘گزشتہ روز بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عادل الجبیر نے پاکستان اور بھارت کو خطے میں اپنے دوست ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع دیکھ کر ہمیں تکلیف ہوتی ہے‘ ہمارا ماننا ہے کہ اس خطے میں عدم استحکام دیگر دنیا کے لیے خطرہ ہے‘ دونوں ممالک سے ہمارے بڑے مفادات ہیں ۔

تازہ ترین