• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ حملہ ہولناک ،پاکستان ،بھارت معاملات خود طے کرلیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن/نئی دہلی (ایجنسیاں ) امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے پلوامہ حملے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت معاملات کو خود طے کرلیں،ا نہوں نے کہا کہ کیا اچھا ہو بھارت اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہو جائیں ۔ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو دہشتگردی کیخلاف لڑائی میں مکمل حمایت کی پیشکش کی ہے اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ سنگین جرم میں ملوث کردار کیخلاف کارروائی کرے ۔دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان روبرٹ پلاڈینو نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اس واقعے کے حوالے سے امریکی حکومت دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے قریبی رابطے میں ہیں تاکہ نہ صرف اس واقعے پر اپنی ہمدردی کا اظہار کر سکیں بلکہ دہشت گردی کا سامنا کرنے والے بھارت کی مکمل سپورٹ بھی کرسکیں، ہمارے بھارت سے قریبی اور تعاون پر مبنی تعلقات ہیں جس میں انسداد دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی تعلقات بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین