• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت بجٹ کیلئے گناہ ٹیکس پر وفاقی کابینہ آج بحث کرے گی

اسلام آباد (عمر چیمہ) صحت بجٹ کیلئے محصول گناہ پر کابینہ آج بحث کرے گی۔ وفاقی کابینہ ہیلتھ لیوی ڈراٖفٹ بل پیش کرے گی جس کا مقصد سگریٹس اور میٹھے مشروبات پر محصول گناہ عائد کرنا ہے تاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہیلتھ انشورنس اسکیم اور مہلک بیماری کے پروگرام کیلئے پیسا اکٹھا کیا جائے۔ اس قسم کا محصول پہلے ہی مختلف ممالک میں رائج ہے۔ وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، ضابطے اور تعاون کی جانب سے ’وفاقی ہیلتھ لیوی بل 2019 ‘کے عنوان سے بل کابینہ سے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا جس کے بعد اسے پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔ پارلیمان سے منظوری ہی کے بعد اسے نافذ کرنے کیلئے قانون بنایا جاسکے گا۔ اس بل سے متوقع طور پر 20 سگریٹس کے فی پیکٹ پر 10 روپے محصول لیا جائے گا جبکہ میٹھے مشرو بات پر 250 ملی لیٹر کی فی بوتل پر 1 روپے کا محصول لگے گا۔کابینہ کے سامنے پیش کئے جانے والی پریزنٹیشن کے مسودہ کے مطابق اس لیوی سے اکٹھا کیا جانے والا محصول وفاقی حکومت کے ہیلتھ بجٹ کیلئے مختص کیا جائے گا۔

تازہ ترین