• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے جھوٹے گواہ کا کیس انسداد دہشت گردی عدالت بھجوا دیا

اسلام آباد(جنگ نیوز) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے جھوٹی گواہی دینے پر عمر قید کی سزا کا عندیہ دیا ہے۔ چیف جسٹس نے جھوٹے گواہ کا کیس انسداد دہشت گردی عدالت بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جعلی گواہ کیخلاف کارر وا ئی پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق جھوٹی گواہی پر عمر قید کی سزا دی جاتی ہے۔اس دوران جھوٹا گواہ محمد ارشد عدالت میں پیش ہوا جس نے اے ایس آئی مظہر حسین کے قتل کیس میں مبینہ جھوٹی گواہی دی۔
تازہ ترین