• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹائیکون انیل امبانی 5ارب دیں یا جیل جائیں، سپریم کورٹ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ہائی پروفائل بزنس ٹائیکون انیل امبانی کو بھارت کی سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کا مجرم قرار دیا گیا ہے اور کہا کہ ان کی کمپنی چار ہفتوں کے 5اربدیں یا جیل جائیں ۔عدالت نے کہا کہ انیل امبانی کی کمپنی چار ہفتے کےاندر اندر سویڈن کی کمپنی ایرکسن کو 77 ملین ڈالر کی مکمل ادائیگی کرے بصورت دیگر انہیں جیل کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایرکسن نے انیل امبانی کی ریلائنس کمیونیکیشنز کے لئے خدمات کے معاوضہ کی عدم ادا ئیگی کیلئے ان پر مقدمہ دائر کیا ہوا ہے،جس نے رواں ماہ دیوالیہ پن کا دعویٰ کیا ہے۔ انیل امبانی نے عدالت کو ذاتی طور پر یقین دہانی کرائی تھی کہ ریلائنس کمیونیکشنز دسمبر تک ایرکسن کو ساڑھے پانچ ارب روپے یعنی 77 ملین ڈالر ادا کردے گی۔ ریلائنس کمیونیکشنز کی جانب سے ادائیگی کے بعد ایرکسن نے نیا مقدمہ دائر کردیا کہ جس میں انیل امبانی کو توہین عدالت پر قید کیلئے درخواست کی گئی ہے۔
تازہ ترین