• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکومت نے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کر دیا،ای ویزا کی بھی سہولت

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) پاکستانی عازمین حج کو امیگریشن کے عمل میں ناقابل یقین حد تک سہولت مل گئی ہے،سعودی حکومت نے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا کر دو لاکھ کر دیا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق کی کوششیں رنگ لے آئیںاور پا کستا ن روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ ای ویزہ کی سہولت والے ممالک میں شامل کرلیاگیا ہے ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج کے پاسپورٹ اب سعودی سفارتخانے بھجوانے کی پابندی ختم ہو گئی ہے۔ عازمین حج کو ان کا حج ویزہ انکے گھر پہنچایا جائےگا۔ کراچی کے عازمین حج کی امیگریشن کراچی میں ہی ہو جائے گی،عازمین حج سعودی ایئرپورٹس پر انتظار کی کوفت سے بچ جائیں گے۔ وزیر مذہبی امور نو ر الحق قادری نےکہا ہے عازمین حج کےلیے خوشخبری ہے کہ سعودی حکومت نے حج کوٹہ میں 16ہزار کااضافہ کر دیا ہے۔
تازہ ترین