• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس سے بجلی نہ بنانے پر 13.50 ارب کا بوجھ عوام پر ،بجلی 1.80 روپے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) بجلی کی قیمت میں ایک روپے اسی پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا‘ اضافے سے صارفین پر تیرہ ارب پچاس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اس حوالے سے نیپرا نے باضا بطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن‘ زرعی صارفین اور کے الیکٹرک بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں۔سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ ترانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں کوئلے ‘ ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس پوری صلا حیت پر نہیں چلائے گئے یہ پلانٹس چلائے جاتے تو چھ ارب ستر کروڑ روپے کی بجلی بچ سکتی تھی۔
تازہ ترین