• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل‘کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل تیسرے میچ میں کامیاب‘ملتا ن سلطانز کو شکست

شارجہ(عبدالماجد بھٹی،نمائندہ خصوصی)پی ایس ایل‘کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل تیسرے میچ میں کامیاب‘ملتا ن سلطانز کو شکست۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 161رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا‘61رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے پر شین واٹس مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق،پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔کوئٹہ نے ملتان کو با آسانی8وکٹ سے شکست دے دی۔ملتان سلطانز کو تین میچو ں میں دوسری شکست ہوئی ہے۔جمعرات کی شب شارجہ اسٹیڈ یم میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے37 گیندوں پر53رنز کی اننگرز کھیلی، جس کے نتیجے میں ناقابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ملتان سلطانز نے 20اوورز میں نو وکٹ پر160رنز بنائے۔ جواب میں رائیلی روسو نے67،شین واٹسن نے61اور عمر اکمل نے17ناٹ آوٹ رنز بناکرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت آسان بنادی۔40سال کی عمر میں ملتان سے پی ایس ایل ڈیبیو کرنے والے سیالکوٹ کے وکٹ کیپر شکیل انصر صفر پر ناٹ آوٹ رہے۔
تازہ ترین