• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ افسران کا جانبدارانہ رویہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس

کراچی ( امداد سومرو)وزیر اعظم عمران خان نے اس بات کا سخت نوٹس لیا ہے کہ پاکستان کے انتظامی سروس اور پولیس سروسز آف پاکستان کے اعلیٰ افسران اپنے فرائض غیر جانبداری اور ملکی قوانین کے مطابق انجام نہیں دے رہے اس نوٹس کے بعد کیبنیٹ سیکریٹریٹ نے تمام صوبوں ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے سربراہان کو خط لکھا ہے وہ اپنے دائرے اختیار میں کام کرنے والے اعلیٰ افسران کو یہ پیغام پہنچا دیں کے ان کا یہ طرز عمل پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسزاور پولیس سر وس آف پاکستان کے قوانین کے سخت خلاف ہے، لہٰذہ وہ گورنمنٹ سروس کنڈکٹ رولز 1964کی شق 24اور 29کا خیال رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں جس کے تحت وہ سیاسی وابستگی سے دور رہیں اور غیرجانبدارانہ طور پر اپنے فرائض انجام دیں، وفاقی حکومت کی طرف سے جاری شدہ خط میں کہا گیا ہے کہ سول سروس اور پاکستان پولیس سروس کے اعلیٰ افسران قوانین کے مطابق غیر جانبدار رہیں، تشویشناک طرز عمل حکومت کے لئے مسائل کھڑے کر رہا ہے، ان احکامات کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے صوبوں کے تمام وفاقی حکومت کے محکموں کے سربراہان کو یہ احکامات تحریری طور پر روانہ کردئیے ہیں۔
تازہ ترین