• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا اور ذرائع ابلاغ جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی کیلئے کردار ادا کریں، صدر مملکت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )صدر ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہے پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اورذرائع ابلاغ جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی کیلئےکرداراداکریں، چیئرمین پیمرا محمد سلیم سے گفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا پیمرامقامی فن و ثقافت ، کھیلوں اور تعلیم کے فروغ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے ،ذرائع ابلاغ آگہی مہم اور پروگرامز کےذریعے تعلیم کےفروغ کیلئے کرداراداکرے، متعین اہداف کے حصول، پیمرا اور فریقین کےدرمیان اعتمادسازی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں اور سالانہ بنیادوں پر ادارہ کی کارکردگی رپورٹ مرتب کی جائے، چیئرمین پیمرا نے صدرمملکت کوادارے کی 2015 سے 2018 تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،دریں اثناء فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے ملکی برآمدات میں اضافہ کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا اس ضمن میں حکومت اور نجی شعبہ کو ملکر کام کرنا ہو گا، ملکی ترقی میں نجی اور کاروباری شعبہ کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔
تازہ ترین