• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی رویہ جارحانہ، جنگ مسلط کی تو جواب دینگے، پاکستان

 نیویارک(صباح نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن بھارت کا جارحانہ رویہ خطے کو جنگ میں دھکیل رہا ہے، اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو جوابی اقدام کے لئے تیار ہیں، اقوام متحدہ بھارتی دھمکیوں اور جارحانہ بیانات کا نوٹس لے، بھارت خطے کو جنگ کیطر ف دھکیل رہا ہے،ہم نہیںچاہتے صورت حال کشیدہ ہو۔ قوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اورسیکرٹری جنرل انتو نیو گوتر یس سے ملاقات کی اور ملاقات میں بھارت کی دھمکیوں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے موقف سے آگاہ کیا ،ملاقات میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خطے کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ خطے میں کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرے ۔
تازہ ترین