• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد کو بری کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں نامزد شریک ملزم سابق صدر نیشنل بینک آف پاکستان سعید احمد خان کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ اگر ملز م کو فیصلے کے خلاف کوئی اعتراض ہے تو وہ فیصلہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی ۔
تازہ ترین