• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرف غنی کا عمران خان کو فون ، امن کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمت پر کی گئی حالیہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ افغان صدر نے عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی۔ افغان صدر نے افغا نستا ن کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی جانب سے شروع کی گئی ان کوششوں میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی پر خلوص سہولت کاری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین