• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکل جیکسن پر لڑکوں کیساتھ زیادتی کے الزامات، سابق ملازمہ نے خاموشی توڑ دی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاپ گانوں کے بادشاہ سمجھے جانے والے معروف گلوکار آنجہانی مائیکل جیکسن پر لگنے والے لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کے حوالے سے ان کی سابق ملازمہ نے خاموشی توڑ دی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ انہیں اکثر دھمکیاں دی جاتی تھیں کہ اگر کسی کو کچھ بتایا تو انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی وی انٹرویو کے دوران ایڈرین میک میناس کا کہنا تھا کہ میں نے مائیکل جیکسن کو دیکھا تھا کہ وہ نوجوان لڑکوںکے ساتھ تھے اور ان کی پیٹھ پر شاباشی کے انداز میں ہاتھ مار رہے تھے، لیکن میں نے کسی کو کچھ نہیں کہا کیونکہ میں اس وقت بہت خوفزدہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاپ گلوکار کا امیج مثبت تھا تو اس میں کچھ منفی باتیں بھی تھیں۔
تازہ ترین