• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بجٹ خسارہ 1030ارب روپے رہا

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) پاکستان کا رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ ( جولائی تا دسمبر ) کے دوران بجٹ خسارہ 1030ارب روپے رہا جو جی ڈی پی کا 2.7فیصدہے ، وزارت خزانہ کی طرف سے جاری مالیاتی آپریشنز کے مطابق ترقیاتی اخراجات اور مجموعی قرضے کی ادائیگی کی مد میں 369 ارب 38کروڑ روپے خرچ ہو ئے ،گزشتہ برس اس عرصے کےدوران 576ارب 82کروڑ روپے کے ترقیاتی اخرا جا ت اور قرضے کی دائیگی میں خرچ ہوئے تھے ، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 328ارب 22کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے ان میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت160ارب 50کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ گزشتہ برس اس عرصے کےد وران وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 203ارب روپے خرچ ہوئے تھے ۔
تازہ ترین