• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے وی آئی پیز ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں، نمائندہ جنگ ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے وی آئی پیز وہ ہیں جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، ہم ان لوگوں کو سہولتیں دیتے ہیں جو اس خطاب کے حق دار نہیں،منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں، منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، منی لانڈرنگ نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہائوس میں ٹیکس دہندگان کے اعزاز میں دیے گئے کھانے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ہونے والے اجلاس کے موقع پر کیا ۔وزیراعظم عمران خان کی ٹاپ ٹیکس دہندگان کودیئےگئے کھانے میں سابق وزیراعظم شاہدخاقا ن عباسی شریک نہیں ہوئے۔
تازہ ترین