• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑی سے مرد اور خاتون کی گلہ کٹی لاشیں بر آمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ناردرن بائی پاس پہاڑی سے مرد اور خاتون کی گلہ کٹی لاشیں بر آمد، پولیس کے مطابق لاشیں کئی روز پرانی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس حب ڈیم کے قریب پہاڑی سے2 لاشوں کی اطلاع پر منگھوپیر اورسرجانی ٹاون پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کرعباسی اسپتال منتقل کیا ِ، جبکہ پولیس حدود کے تنازع پرتکرار کر تی رہی، تاہم اعلی افسران کی مداخلت پرحدود سرجانی ٹاون تھانے کی قرار دی گئی ، ایس ایچ اوکا کہنا ہے کہ لاشیں مرد اور خاتون کی ہیں جنہیں نامعلوم افراد نے نامعلوم مقام پر تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کیا اور لاشیں مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مقتولین کی عمریں تقریبا 30سے 35سال کے درمیان ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہیں اور انکے پاس سے ایسی کوئی چیز بھی نہیں ملی جس سے ان کی فوری شناخت ہوسکے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں سردخانے منتقل کردیں، جبکہ مقتولین کے فنگر پرنٹ حاصل کرلئے، جو نادرا ارسال کیے جائینگے تاکہ شناخت ہوسکے ، پولیس نےشبہ ظاہرکیا ہے کہ واقعہ کارو کاری بھی ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین