• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو خاتمے کی مہم کا حامی ، ایف آئی آر واپس نہ لی تو قانونی چارہ جوئی کرونگا، فواد خان

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور اداکار اور گلوکار فواد خان نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا جس کے بعد ان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پا کستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فور کا ٹائٹل سانگ گانے والے فواد خان بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر مشکل میں پھنس گئے۔لاہور میں پولیو ورکر کی ٹیم فواد خان کے گھر پہنچی تو ان کی اہلیہ نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فواد خان کی اہلیہ نےبیٹی کو پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیے۔ڈپٹی کمشنرلاہورصالحہ سعید نے کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر گھرکےسربراہ فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔صالحہ سعید کا کہنا تھاکہ اداکارفوادخان کےگھر سار ادن پولیو ویکسین پلانےوالی ٹیم موجود رہی۔ بچوں کو پولیو کے قطرےنہ پلانے پراداکار فواد خان کے علاوہ مزید 6افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔دریں اثنا فواد خان نے کہا کہ وہ پولیو مہم کی مکمل حمایت کرتے ہیں،انہوں نے اپنی بچی کو پولیو کےقطرے پلوادئے ہیں،انہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ پی ایس ایل کی تقریب کیلئے دبئی میں تھے جس کے بعد وہ امریکا روانہ ہوگئے،اگر ان کیخلاف درج ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو وہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین