• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ نے خلائی فوج بنانے کی منظوری دے دی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی فوج بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے اوول آفس میں منصوبے کے مسودے پر دستخط کئے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ائیر فورس کے زیرِ اثر ایک سپیس فورس قائم کرے۔ انہوں نے منصوبے کے مسودے پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ خلا ہی مستقبل اور اگلا قدم ہے۔ اس موقع پر نائب صدر مائیک پینس اور قائم مقام وزیردفاع بھی موجود تھے۔خلائی فوج تیار کرنے کے منصوبے پر اگلے 5 سالوں میں 80 کروڑ ڈالر کے اخراجات متوقع ہیں۔
تازہ ترین