• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ نے انیل امبانی کو چار ہفتوں میں حریف کمپنی کو 4 ارب 53 کروڑ بھارتی روپے کی ادائیگی کا حکم دیدیا، مقررہ مدت میں رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 مہینے کے لیے جیل کی ہوا کھانی ہوگی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے انیل امبانی اور ان کی کمپنی کے ایک ڈائریکٹر کو عدالت میں نامناسب رویئے کی وجہ سے ایک ایک کروڑ جرمانے کا حکم بھی دیا ہے۔

سوئیڈش کمپنی ایریکسن انڈیا نے انیل امبانی کی کمپنی رئیلائنس کام پر 550 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر مقدمہ کیا تھا، عدم ادائیگی پر عدالت نے رقم پر شرح سود 12 فیصد کردی تھی جبکہ امبانی کی کمپنی 180 کروڑ پہلے ہی عدالت میں جمع کراچکی ہے۔

تازہ ترین