• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع،5 لاہور پہنچ گئے

لاہور(نیوز رپورٹر،مانیٹر نگ سیل) سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پانچ پاکستانی شہری رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کے مطابق غیر ملکی پرواز سے جدہ سے لاہور پانچ پاکستانی شہری رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ایف آئی اے امیگریشن نے جانچ پڑتال کے بعد مسافروں کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔لاہور ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی پاکستانی شہریوں نے سجدہ شکر ادا کیا اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے قیدیوں کا مسئلہ پیش کرنے کا خیر مقدم کیا۔ لاہور ائیرپورٹ پہنچتے ہی پانچوں قیدی آبدیدہ ہو گئے۔ 
تازہ ترین