• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے انتخاب کیلئے 6رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور (نمائندہ جنگ )وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین کے انتخاب کیلئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دےدی، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایڈوائزر برائے وزیر اعظم ڈاکٹر عشرت حسین ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ، وفاقی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف کمیٹی میں بطور ممبر شامل کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین