• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ بارالیکشن، پنجاب کے 16ہزار226وکلاءبائیو میٹرک کے تحت حق رائے دہی استعمال کریں گے

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے 23 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پنجاب بھر سے 16 ہزار 2 سو 26 وکلاء بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جبکہ الیکشن بورڈ نے بائیو میٹرک تصدیق نہ کروانے والے 6 ہزار1سو90وکلاء کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا۔انتخابات میں 15 ہزار 4 سو 43 مرد ووٹرز جبکہ7 سو 83 خواتین بھی ووٹ کاسٹ کر سکیں گی۔انتخابات میں مجموعی طور پر 14 امیدوار میدان میں ہیں۔صدارتی نشست کے لیے حفیظ الرحمان چوھدری ،خادم حسین قیصر اور ساجد بشیر مدمقابل ہونگے۔نائب صدر کی نشست کے لیے چوھدری سعید حسین ناگرہ،رانا ارشاد منج،سردار نجیب اختر خان،شائستہ قیصر،کبیر احمد چوھدری اور وسیم احمد بٹ مدمقابل ہونگے۔سیکرٹری کے لیے چوھدری سہیل احمد گجر،طارق فاروق اور فیاض احمد رانجھا جبکہ فنانس سیکرٹری کے لیے عنصر جمیل گجر اورمصباح سرور گورائیہ مدمقابل ہونگے۔انتخابات میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام تک جاری رہے گا جبکہ دوپہر 1 سے 2 بجے تک کھانے کا وقفہ ہو گا اس موقع پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے جائیں گے۔
تازہ ترین