• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کے ڈاکے اور چوریاں، شہری 3 گاڑیوں، 6 موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں ،چارموٹرسائیکلوں طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی دو موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ بھاری مالیت کے متعدد چیک ڈس آنر ہونے پر بھی مقدمات درج کر لئے گئے۔تھانہ وارث خان کے علاقہ بوہڑبازارمیں بادشاہ دی ہٹی میڈیکل سٹورپر4ڈاکواسلحے کی نوک پرساڑھے چارلاکھ روپے اور9موبائل چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ کینٹ کو عمار بن بابرنے بتایا کہ نامعلوم چورمیری دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ97ہزارروپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو محمد اویس سکنہ ملک حکم دادسٹریٹ مصریال روڈ ڈھوک گجراں نے بتایا کہ میں اپنی گاڑی میں گھر کے پاس پہنچاتو اچانک کرولاکار نمبر267میں سوار4 نامعلوم مسلح اشخاص آئے جنہوں نے مجھے اسلحہ کی نوک پر گھر میں داخل کیا اور ہم سے اسلحہ کی نوک پر 5لاکھ روپے،طلائی زیورات ،اورایل ای ڈی زبردستی چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ سٹی کووسیم احمد نے بتایا کہ گھر جا رہا تھا کہ ایک موٹرسائیکل پر 2 نامعلوم افراد آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھے روک کر 90ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ آراے بازارکو فخر حیات نے بتایاکہ حسن الیکٹرونکس میں ریجنل منیجر تعینات ہوں ہماری برانچ ڈھوک سیداں میں رضوان احمدریکوری آفیسر نے اکاؤنٹ میں سے رقم خوردبردکرلی ۔تھانہ واہ کینٹ کو یاسر اقبال نے بتایاکہ منظور،طارق،صالح مسلح اورعورتیں گھر میں دروازہ توڑ کر زبردستی حملہ آور ہوگئے ہوائی فائرنگ کی اور گھرسےواشنگ مشین،سلائی مشین ،بکس،بانڈزاور نقدی چھین کر ساتھ لے گئے۔تھانہ روات کوروبینہ نعیم سکنہ فیز8 نے بتایاکہ گھر میں موجود تھی کہ اچانک دو نامعلوم لڑکے آگئے اور اسلحہ کی نوک پر کام والی لڑکی عیضاء کو لے کر مختلف کمروں کی تلاشی لی اور گھر سے 10ہزار روپے ، 3 موبائل فون، گھڑیاں ، جیولری 2سیٹ آرٹیفیشل ، ایک طلائی چین ، دو ٹاپس چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ کہوٹہ کو فیصل شہزاد نے بتایا سائل دبئی ہوٹل علیوٹ میں بطور منجیر ، کاؤنٹر پر موجود تھا کہ اچانک چار نامعلوم لڑکے آگئے اور اسلحہ کی نوک پر دو موبائل فون اور50ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ ترنول کے علاقے بی سترہ میں حیات اللہ کے فارم ہائوس سے سات لاکھ روپے کا سریا اور سیمنٹ چوری کرلیاگیا،مدعی مقدمہ نے اپنے ملازمین لیاقت اور شوکت پر شبہ ظاہر کیا ہے۔ رمنا پولیس نے آصف قیوم کی رپورٹ پر ذیشان اورعارف کے خلاف پندرہ لاکھ روپے خوردبرد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین